23 نومبر 2014 - 19:09
آج کی ویانا نشست کے سلسلے میں مثبت اشارے

ایران کے وزيرخارجہ جواد ظریف، امریکی وزيرخارجہ جان کیری اور یورپی یونین کی نمائندہ کیتھرین اشٹن کے درمیان آج ویانا میں ہونے والے سہ فریقی مذاکرات کو مثبت قرار دیا جا رہا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق ایران کی مذاکراتی ٹیم کے ایک قریبی ذریعے نے آج پانچویں دور کے مذاکرات کے اختتام پر ارنا نیوز ایجنسی کو بتایا ہے کہ ویانا میں ایران اورگروپ پانچ جمع ایک کے درمیان ہونے والی نشست اچھی رہی ہے لیکن ابھی بہت کچہ کرنا ہے۔

اس ذریعے نے کہا کہ ابھی حتمی فیصلے کے بارے میں کچہ کہنا قبل از وقت ہوگا اور آج ویانا کے وقت کے مطابق عصر کے وقت بھی ایران اور امریکہ کے وزرائےخارجہ اور یورپی یونین کی نمائندہ کے درمیان مذاکرات ہوں گے۔

ایران اورگروپ پانچ جمع ایک کی مذاکراتی ٹیم ، یورے نیم کی افزودگی کی مقدار، پابندیاں اٹھائے جانے کے طریقہ کار اور حتمی اتفاق رائے کی مدت پربنیادی اختلافات کے بارے میں مشترکہ راہ حل اورجامع معاہدے تک پہنچنے کی کوشش کررہی ہے۔

واضح رہے کہ کل چوبیس نومبر کو جامع مذاکرات کے لئے فریقین کے درمیان طے شدہ قانونی مہلت ختم ہوجائےگی۔

.......

/169